منگلورو27/جنوری (ایس او نیوز)دسمبر کے مہینے میں جنگل سے لکڑیا ں کاٹتے وقت شہد کی مکھیوں کے حملے میں زخمی ہونے والی ایک اور خاتون اسپتا ل میں علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے تقریباً ڈیڑھ مہینے بعد ہلاک ہوگئی۔
خیال رہے کہ 8دسمبر کو شہد کی مکھیوں کے حملے میں کملا(۶۵سال) نامی خاتون ہلاک ہوگئی تھی۔ جبکہ اس کی بیٹی لیلاوتی(۵۳سال) اس دن سے اب تک اسپتال میں شہد کی مکھیوں کے زہر کے علاج کے لئے اسپتال میں داخل تھی۔اس حملے میں لیلاوتی کا شوہر سریدھر اور اس کی ماں جانکی بھی زخمی ہوگئے تھے، لیکن علاج کے بعد وہ دونوں ٹھیک ہوگئے تھے۔ مگر لیلاوتی پر علاج کارگر نہیں ہوا اور بالآخر اس نے26جنوری کی رات کو اسپتال میں ہی آخری سانس لی۔